سردی کے موسم کا باقاعدہ آغاز ہونے والا ہے

اسلام آباد : سردی کے موسم کا باقاعدہ آغاز ہونے والا ہے، مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا، تیز بارشوں،برفباری اور ژالہ باری ہونے کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا ہ میں منگل کی رات سے بارشوں اور ہوائوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، بارشوں اور برفباری سے درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے، جمعہ تک یہ سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے بالائی اضلاع میں برف باری کا بھی امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد پی ڈی ایم اے نے بھی تیز بارشوں، برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیدی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں