شہباز شریف کی درخواست: ولی عہدکا ہنگامہ آرائی کرنے والے تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم

ریاض : وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ولی عہد محمد بن سلمان نے مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

نجی ٹی وی ے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ولی عہد سے گرفتار پاکستانیو ں کی رہائی کی درخواست کی تھی ، وزیر اعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان سے اس معاملے پر درگرز سے کام لینے کی درخواست کی تھی ، جس پر ولی عہد نے تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے ۔

ولی عہد کے حکم کے بعد شہباز شریف کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے ، واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں ہنگامہ آرائی اور ہلڑ بازی کرنے پر مدینہ منورہ کی عدالت نے 3پاکستانیو ں کو 8سال قید جبکہ 3 پاکستانیوں کو 6سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ، ایک اور پاکستانی کو بھی 3سال قید اور ساتھ 10ہزار ریال جرمانہ کیا گیا تھا۔

سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان ، محمد افضل اور غلام محمد کو 8سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ، انس ، ارشد اور محمد سلیم کو6سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ طاہر ملک کو3سال قید اور ساتھ ہی 10ہزار ریال جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں