ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 23 ویں میچ میں بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے تاہم بارش کے باعث کھیل کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا ہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں بھارتی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے نصف سینچریاں اسکور کیں، دونوں نے بالترتیب 50 اور 64 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان روہت شرما 2، سوریا کمار یادیو 30، ہارک پانڈیا 5، ڈنیش کارتک 7، اکشر پٹیل 7 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 3 جبکہ شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی اوپنر لٹن داس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 59 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ نجم الحسن شنٹو 7 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، بھارت کے خلاف بنگال ٹائیگرز نے ابتدائی 7 اوورز میں بغیر کسی نقصان 66 رنز اسکور کر لیے ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش اگر بھارت کو شکست دیتا ہے اور پاکستان جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف اپنے میچز جیت جاتا ہے تو سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ہوں گے تاہم بنگلہ دیش کی شکست کے بعد پاکستان کے ممکنہ امکانات تقریباً معدوم ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں