راولپنڈی میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کیخلاف بینرز آویزاں

راولپنڈی: راولپنڈی میں احتجاج، مظاہروں اور دھرنوں کے خلاف بینرز آویزاں کردیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سول سوسائٹی کی طرف سے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پہنچنے سے پہلے راولپنڈی کی مری روڈ پر مختلف قسم کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، جن میں سول سوسائٹی نے بینرز پر نعروں کے ذریعے مظاہروں اور دھرنوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

بینرز پر تحریر کیا گیا ہے کہ آئے روز پرتشدد مظاہروں سے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں، مظاہروں سے معاشی سرگرمیاں ٹھپ، مزدور کا چولہا بجھ چکا ہے، احتجاج ، دھرنوں سے تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں