بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے. ڈاکٹر ابوذر

راولپنڈی: شعبہ حادثات میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ابوذر خان نے کہا ہے کہ جسم کے کسی بھی حصے میں کسی ابنورملیٹی کو نظر انداز نہ کیا جائے سرجری کی جدید سہولیات کی مدد سے مشکل اور پیچیدہ آپریشن بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے تکلیف سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے شعبہ حادثات میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر ابو ذر خان نے کہا کہ اس وقت بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے اور خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ چھاتی کے کینسر سے بچنے کے لئے بروقت اپنا طبی معائنہ ازخود کریں اور چھاتی میں گلٹی کی صورت میں سرجنز سے رہنمائی حاصل کریں اور اپنا مکمل طبی معائنہ کرایں

اپنا تبصرہ بھیجیں