قومی کرکٹ اسکواڈ سڈنی پہنچ گیا، ائرپورٹ پر شائقین کیساتھ سیلفیاں

سڈنی(ایم این پی) قومی کرکٹ اسکواڈ بنگلادیش کو اہم میچ مں شکست دینے کے بعد ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ گیا، جہاں شائقین نے کھلاڑیوں کے ساتھ ائر پورٹ پر سیلفیاں بنائیں۔

قومی اسکواڈ کل کسی کرکٹ سرگرمی میں شرکت نہیں کرے گا جب کہ ٹیم مینٹور میتھیو ہیڈن کل دوپہر 12 بجے پری سیریز پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 9 نومبر کو ایس سی جی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں