14 گھنٹے سوشل میڈیا پر گزارنے والی ماڈل عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہوگئی

لندن: بالغوں کی ویب سائٹ اونلی فینز پر کام کرنے والی فینیلا فوکس دن میں تقریباً 14 گھنٹے سوشل میڈیا استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ اتنی زیادہ بیمار ہوگئیں کہ چل بھی نہیں پاتی تھیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق وورکیسٹر سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ فنیلا فوکس اونلی فینز پر انتہائی کامیاب ہیں اور جلد ہی اس پلیٹ فارم سے ان کی آمدنی ایک ملین پاؤنڈ تک پہنچنے والی ہے۔ وہ اونلی فینز کے ٹاپ ایک فیصد لوگوں میں شامل ہیں لیکن فنیلا کا کہنا ہے کہ یہ کام ان کی دماغی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

وبائی مرض کے آغاز میں اس کے سوشل میڈیا کے بے تحاشہ استعمال نے اسے بیمار کردیا۔ وہ دن میں 14 گھنٹے سکرینوں کو دیکھنے میں گزارتی جس سے اسے شدید چکر آنے لگے اور وہ مہینوں تک چلنے پھرنے کے بھی قابل نہیں رہی۔ فنیلا کے مطابق ان کی یہ بیماری اتنی شدید ہوگئی کہ اس سے ان کا دل بھی متاثر ہوا اور انہیں لگنے لگا کہ وہ مرنے والی ہیں۔ ان کی بیماری کے بارے میں ڈاکٹرز کو بھی سمجھ نہیں آتی اور وہ بھی اس بارے میں واضح تشخٰیص کرنے سے قاصر ہیں۔ فنیلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود سے ہی یہ محسوس کیا ہے کہ جس دن وہ 10 گھنٹے سے کم سوشل میڈیا چلاتی ہیں اس دن ان کی طبیعت کچھ بہتر رہتی ہے لیکن جیسے ہی یہ دورانیہ 10 گھنٹے سے بڑھتا ہے تو انہیں دوبارہ چکر آنے لگتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں