سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد :سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے تینوں ججز سے حلف لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی،سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے تینوں ججز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللّٰہ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

حلف برادری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز،بار کونسل کے نمائندے اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تین نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی ہے،سپریم کورٹ میں تاحال مزید دو ججز کی نشستیں خالی ہیں۔جسٹس اطہر من اللّٰہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل صدر مملکت عارف علوی نے اعلٰی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں