2050 تک پاکستان کی جی ڈی پی میں 20 فیصد تک کمی کا خدشہ

اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کیلئے کنٹری کلائمیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کئے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 2050 تک ملکی جی ڈی پی میں 20 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2030 تک پاکستان کو جی ڈی پی کا 10 فیصد مومسیاتی تبدیلیوں پر خرچ کرنا ہو گا، زراعت اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی، موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے زراعت اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں، موسمایتی تبدیلیوں کے باعث حالیہ سیلاب سے 17 سو افراد کی اموات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو فوری طور پر موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے، حالیہ سیلاب کے باعث پاکستان میں 80 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے، سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر، 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں