ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے توشہ خانہ کے تحائف کا خریدار سامنے آنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو! گھڑی کس کو بیچی، نام بتاؤ؟۔

لیگی رہنما نے سوال کیا کہ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا؟ وہ بتاؤ، دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ!۔

اپنا تبصرہ بھیجیں