عمران خان انتقام کی آگ میں وہ کام نہ کریں جس پرکل پچھتانا پڑے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انتقام کی آگ میں وہ کام نہ کریں جس پر کل انہیں پچھتانا پڑے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رانا ثناء اللہ کو جیل میں دوائی اور خوراک کی عدم فراہمی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران آپ رانا ثناءاللہ کی جان کے ساتھ کھیل رہے ہیں، جیل میں رانا ثناءاللہ کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کوبنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، وہ دل، شوگر، سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں، لیکن جیل میں انہیں خوراک اور ادویات تک نہیں دی جارہیں، انہیں ادویات اور خوراک کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ رانا ثناءاللہ کو ذہنی اذیت دے کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان انتقام کی آگ میں وہ کام نہ کریں جس پرکل آپ کو پچھتانا پڑے، عمران صاحب آپ کو جیل میں بیٹھے رانا ثناءاللہ سے بھی ڈر لگتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں