جتنے لوگ لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ میرے پاس ملازم ہیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تنقید کی ہے۔انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے لوگ لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ تو اسکول کے بچے اسمبلی میں ہوتے ہیں۔جو لیڈر کہہ رہے تھے کہ لانگ مارچ میں ہمارے ساتھ لاکھوں لوگ ہوں گے، اب سامنے ہے کہ لانگ مارچ سے زیادہ تو اسکول کی اسمبلی میں بچے ہوتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لانگ مارچ میں کتنے افراد ہیں،اس سے زیادہ تو ان کے پاس ملازم ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے عمران خان کو کئی مرتبہ کہا کہ آپ لیڈر ہیں، مجھ سمیت کوئی اور پارٹی میں لیڈر نہیں ہے۔جو لوگ بڑے لیڈر بن رہے تھے اور عمران خان کو کہتے تھے کہ ہم لاکھوں لوگ لائیں گے،وہ آپ کے سامنے ہے۔

لانگ مارچ میں جتنے لوگ آ رہے ہیں اس سے زیادہ میرے پاس ملازم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں