نواز شریف کی واپسی سے پہلے ہی ان کو ضمانت مل جائے گی

لاہور :سینیٹر مسلم لیگ ن رانا مقبول کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی سے پہلے ہی ان کو ضمانت مل جائے گی۔سنو نیوز کے پروگرام میں لیگی رہنما سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال کیا گیا کہ ائیرپورٹ تو وفاقی حکومت کے نیچے ہے لیکن باہر پولیس صوبائی حکومتوں کی ہو گی۔

اگر نوازشریف ائیرپورٹ اترتے ہیں تو پولیس عدالتی احکامات مانے گی یا پھر وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل کرے گی۔جس کے جواب میں رانا مقبول نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے پہلے ہی ان کو ضمانت مل جائے گی۔نوازشریف ضمانت کی روبکار کے ساتھ پاکستان میں لینڈ کریں گے اور پھر وہ کہیں بھی جانے کے لیے آزاد ہوں گے۔
جس دن نوازشریف کی ضمانت ختم ہو گی اس دن وہ عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں