نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مشاورتی عمل تیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مشاورتی عمل کو تیز کر دیا گیا ۔سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف اپنے وطن واپسی کی تاریخ کا خود اعلان کریں گے۔ مریم نواز شریف کی اپنے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے پہلے وطن واپسی متوقع ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ دسمبرکے شروع میں وطن واپس پہنچ کر پارٹی کے معاملات کو چلائیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے پارٹی کو فعال کرنے اور ملکی سیاسی درجہ حرارت میں تیزی کے پیش نظر مریم نواز کو فوری وطن واپس آنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی پر بھرپور استقبال کیا جائے۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل تاریخ کا لندن میں باقاعدہ اعلان کیا جائے جبکہ نواز شریف وطن واپسی سے پہلے آئندہ ماہ پارٹی کے اہم فیصلے کریں گے۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مریم نوازکی دسمبر کے شروع میں وطن واپسی متوقع ہے جبکہ آئندہ پارٹی انتخابات میں مریم نواز کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف کا دسمبر میں وطن واپسی کا امکان ہے جبکہ آئندہ پارٹی الیکشن میں مریم نواز کو پارٹی میں مزید اہم ذمہ داری بھی تفویض کی جائے گئی۔
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا۔

شریف فیملی نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ نواز شریف نے بتایا کہ سفارتی پاسپورٹ میرے پاس کئی دن سے موجود ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم شہبازشریف کی لندن میں دو دن میں نواز شریف سے دو ملاقاتیں ہوئی ہیں، جس میں لانگ مارچ، نئے آرمی چیف کی تقرری، مہنگائی و دیگر امور پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلیمان شہباز اور حسین نواز بھی شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں