مریم ، باؤ جی اور انکے خاندان کی کرپشن کہانی زبان زد عام ہے، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور: ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ آپ نے توشہ خانہ کی گاڑیوں سے لے کر ایون فیلڈ کے اپارٹمنٹس تک کس کا حساب دیا یے؟ عمران خان کی حکومت کا کوئی کرپشن سکینڈل نہیں ہے۔ مریم ، باؤ جی اور انکے خاندان کی کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام ہیں ۔ مریم کی کنیزیں توشہ خانہ کیس پر محض پراپیگنڈہ کر رہی ہیں۔

خان پر ایک گھڑی خرید کر بیچنے کا الزام جبکہ یہ لوگ ساراملک کھا چکے ہیں۔عمران خان نے توشہ خانہ سے گھڑی کے کر کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ نواز شریف نے توشہ خانہ سے گاڑیاں ہتھیا لیں، اس کا جواب دو۔عوام ان سے عوامی پیسے کا حساب مانگیں تو لندن بھاگ جاتے ہیں۔مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ آپکی تمام حکومتوں میں سینکڑوں کرپشن کیسز کی تفتیش کہاں تک پہنچی ہے؟ برطانیہ میں ڈیلی میل کے کیسز میں اشتہاری وزیراعظم کہاں غائب ہیں؟ یہ جعلی لوگ ہم پر الزام آپ لگاتے ہیں مگر آپ پر فرد جرم ملک اور بیرون ملک عائد ہوچکی ہیں۔ مریم کے پاپا نے توشہ خانہ سے کیا کچھ لیا، اسکی تفصیلات کہاں ہیں؟ امپورٹڈ حکومت کے نام نہاد ترجمان کھوکھلے نعروں اور الزامات کے علاوہ عوام کی بہتری کیلئے بھی کوئی اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں