وزیر اعظم کا سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ دے دیا۔اہم تعیناتیوں پر تقرری کی سمری پر اسٹیک ہولڈرز میں فیصلہ کن مشاورت آج ہونے کا امکان ہے۔ اے آر وائے نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاک فوج کے 5 سے 6 افسران کے پینل پر مشتمل سمری پر وزیر اعظم شہباز شریف تمام ہوم ورک مکمل کر چکے ہیں۔

سربراہ پاک فوج اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے متعلق وزیر اعظم ہاؤس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے،وزیر اعظم اہم تعیناتی کی منظوری دیں گے۔آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری ایک ساتھ ہو گی۔وزارت دفاع کی طرف سے سمری آج وزیر اعظم ہاؤس بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب فاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہو چکا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں