وزیر خزانہ کا آرمی چیف اور ان کے اہلخانہ کی ٹیکس کی معلومات لیک ہونے کا نوٹس

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات کے غیرقانونی طور پر لیک ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے اہل خانہ کی ٹیکس کی معلومات کی مکمل رازداری قانون فراہم کرتا ہے، وزیر خزانہ نے معاون خصوصی طارق پاشا کو ذمہ دار کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دے دیا۔معاون خصوصی برائے محصولات طارق پاشا سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی کی بھی ٹیکس تفصیلات خفیہ ہوتی ہیں۔ٹیکس تفصیلات عام کرنا خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں