صدر عارف علوی سے عمران خان کی ملاقات کا امکان

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کا امکان ہے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آج ہی دورہ لاہور کا امکان ہے۔صدر عارف علوی کی آج ہی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔صدر مملکت ملاقات کے دوران تعیناتیوں سے متعلق اہم مشاورت کریں گے۔

یہاں واضح رہے کہ لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کر دیا گیا۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایڈوائس صدر علوی کے پاس چلی گئی ہے۔اب عمران خان کا امتحان ہے وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتا ہے یا متنازعہ۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ صدر علوی کی بھی آزمائش ہے کے وہ سیاسی ایڈوائس پر عمل کریں گے یا آئینی وقانونی ایڈوائس پہ، بحیثیت افواج کے سپریم کمانڈر ادارے کو سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھنا ان کا فرض ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں