عمران خان سے صدر مملکت کی ملاقات کے بعد اہم پیش رفت

لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور پہنچے۔صدر عارف علوی نے زمان پارک میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں اہم تعیناتی کا معاملہ زیر غور آیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق صدر نے وزیراعظم ہاؤس سے منظور ہونے والی سمری سے متعلق عمران خان کو اعتماد میں لیا۔دنیا نیوز کے مطابق عمران خان نے صدر مملکت کو کہا کہ ہماری کسی ادارے سے جنگ نہیں،آئین و قانون کے مطابق سمری دیکھیں۔
ہم نے آئین اور قانون کی پاسداری کرنی ہے۔عمران خان نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق جو بنتا ہے سمری اس کے مطابق دیکھیں،اگر درست ہے تو سمری نکال دیں۔یاد رہے کہ نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری ایوان صدر کو موصول ہو گئی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سمری کی منظوری دی جائے گی۔ صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر منظوری دیں گے۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد جنرل سید عاصم منیر کے آرمی چیف تعینات ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ جبکہ لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کر دیا گیا۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔

، لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں