’’ اسمبلیاں ٹٹن دا معاملہ اللہ تے سٹ دیو‘‘ چوہدری پرویز الٰہی کا رانا ثناء اللہ کو جواب

راولپنڈی: پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کی تقریب کے دوران وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثناء اللہ نے پرویز الٰہی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری صاحب آپ کے ہاں رواداری ختم ہورہی ہے،جس پر چوہدری پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ نہیں رانا صاحب،رواداری موجود ہے ختم نہیں ہورہی۔

رانا ثناء اللہ نے پھر سوال کیا کہ چوہدری صاحب اسمبلیوں کا کیا کر رہے ہیں؟ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجابی میں ہنستے ہوئے برجستہ جواب دیا کہ ’’اسمبلیاں ٹُٹن دا معاملہ اللہ تے سُٹ دیو‘‘ دوسری جانب وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے تمام رولز آف پروسیجر سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ پنجاب اسمبلی کے حوالے سے تمام تکنیکی پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا تحریک عدم اعتماد لانا یا گورنر راج لگانا اپوزیشن کا خواب ہی رہے گا۔اپوزیشن سمجھ لے کہ پنجاب اسمبلی کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں چلے گی،پنجاب اسمبلی میں ہر کام قانون اور آئین کے تحت ہو گاپرویز الٰہی نے کہا کہ 13 جماعتوں کا نام نہاد اتحاد آخری سانسیں لے رہا ہے،نا اہلوں پر مشتمل وفاقی حکومت نے عوام کو جینا دوبھر کر دیا ہے،بہت جلد یہ اتحادی ایک دوسرے کے دست و گریبان ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں