100 یونٹس استعمال کرنیوالوں کیلئے بھی بجلی مہنگی

کراچی: محض 100 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بھی بجلی مہنگی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت انتہائی کم بجلی استعمال کرنے والے غریب صارفین کیلئے بھی بجلی مہنگی کر دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، فیصلے کے تحت 100 یونٹس بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 1.48 روپے جبکہ 200 یونٹس بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 3.21 روپے بڑھا دی گئی ہے۔
تاہم جہاں ایک جانب وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے، تو دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کے الیکٹرک کے صارفین کو ریلیف دے دیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے صارفین کے لیے اکتوبر کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں بجلی فی یونٹ 2 روپے 14 پیسے سستی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں