پاکستان ترقی اور امن کی جانب آگے بڑھ رہا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی اور امن کی جانب آگے بڑھ رہا ہے، امن اور خوشحالی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور قومی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان، ایران اور بھارت کے حوالے سے سیکیورٹی صورتحال جبکہ کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری آپریشنز اور ایکشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا کو ملکی اقتصادی صورتحال اور معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کے سخت، مگر فائدہ مند اقدامات سے آگاہ کیا۔

کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پائیدار امن اور خوشحالی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔ پاکستان ترقی اور امن کی آگے بڑھ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں