صدر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات

اسلام آباد : حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے،صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومتی مؤقف سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔
ملاقات میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور استعفٰی دینے کا معاملہ زیر غور آیا،ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئے پی ٹی آئی سے تعاون پر گفتگو کی گئی جبکہ اگلے عام انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی۔صدر مملکت نے قبل از انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا مؤقف سامنے رکھا۔ یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے لیکن اب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان دوبارہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں اور اسی سلسلے میں صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں