صدر مملکت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز ملٹری دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شرکت کی۔تقریب میں وفاقی وزراء خواجہ آصف،ایاز صادق اور مریم اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔ صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو نشان امتیازملٹری دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں