پاکستانی میڈیا میں ہتک عزت مقدمات سے متعلق ابہمام ہے،برطانوی صحافی

لاہور : “ڈیلی میل” کے صحافی برطانوی صحافی ڈیویڈ روز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا میں ہتک عزت مقدمات سے متعلق ابہمام ہے۔جاری کردہ معافی نامہ صرف ایک نکتے پر محیط ہے کہ نیب نے امدادی رقم چوری کرنے کا الزام اس وقت نہیں لگایا جب وہ وزیراعلیٰ تھے۔اخبار نے مضمون میں دیگر الزامات کے لیے معذرت نہیں کی۔
مضمون میں مبینہ منی لانڈرنگ سے متعلق معذرت نہیں کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس نکلن کی طرف سے ان کے خلاف اخراجات کو ختم نہیں کیا گیا۔انہوں نے قوانین کے مطابق دفاع میں جوابات نہیں دئے،ہم اپنے دفاع میں دئیے گئے جوابات پر قائم ہیں, شہباز شریف اور علی عمران یوسف نے دفاع میں جوابات نہیں دئیے۔
اخبار نے شہباز شریف یا علی عمران کو ہرجانے یا اخراجات کی ادائیگی نہیں کی۔

برطانوی صحافی نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور علی عمران یوسف نے اپنے دعوے طے کر لیے ہیں۔ اس لیے کیس ختم ہو گیا ہے۔ اخبار نے مضمون کو انٹرنیٹ سے ہٹا دیا ہے۔ میں ان کارروائیوں کے اختتام پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں