عوام کیلئے بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 38 روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد: عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ملک میں قیمتوں میں 38 روپے فی لٹر تک عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے اور قیمتیں آج ہی کم ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے جبکہ پاکستانی عوام مہنگا پٹرول، ڈیزل خریدنے پر مبجور ہے جبکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 71 سے 75 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق عالمی تناسب سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت تقریباً 186 روپے بنتی ہے، پٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا رہی ہے۔

پٹرول پر لیوی چارجز اس وقت 50 روپے فی لٹر وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ تمام پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس تاحال صفر ہے، ملک میں پٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لٹر ہے۔

حکام کے مطابق اوگرا 15 دسمبر تک تیل کی خریداری کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بجھوائے گا اور اوگرا ورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی، اوگرا ورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔

ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق حکومت اب تک پٹرول پر فی لٹر 25 روپے تک کما رہی ہے، برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 76.15 ڈالر فی بیرل فروخت ہورہا ہے، ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71.46 ڈالر فی بیرل ہے۔

خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 دسمبر کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں