نواز کی وطن واپسی کیلئے متفقہ فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے متفقہ فیصلہ کر لیا گیا، قائد مسلم لیگ ن کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان لندن سے ہو گا۔

شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی سزا کالعدم کرانے کے لئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ فوری چیلنج کیا جائے گا۔

نواز شریف کے کیس کو مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حق میں فیصلے کو بنیاد بنایا جائے گا، نواز شریف کی سزا کے فیصلے کو کالعدم کرانے کی آپشن پر قانونی ماہرین نے اپنی رائے بھی دے دی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں پنجاب کے 9 ڈویژن میں جلسے رکھے جائیں گے، مریم نواز کی وطن واپسی کا بھی قوی امکان ہے۔

ن لیگ کا رواں ماہ پارٹی انتخابات کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ پارٹی قیادت کے حوالے سے بھی اہم فیصلے لیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں