عمران خان سائفر کا ڈرامہ رچانے کے بعد امریکیوں کے پاؤں پڑ گئے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر پر قوم کو تباہ کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی امریکیوں کے پاؤں پڑ گئے۔عمران خان نے ڈرامہ اور سازش کی،اب کہتے ہیں غلطی ہوگئی۔ سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سائفر پر ڈرامہ بازی سب کے سامنے عیاں ہو گئی،عمران خان نے توشہ خانہ میں کیا کیا۔

ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور ہم عمران خان کو کوئی اسے اسپیس نہیں دیں گے۔گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں بل پیش کردیا کہ ہیلی کاپٹر پر حساب کتاب نہیں ہوسکتا۔ہم پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے،شریف فیملی کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔
ہماے ساتھ عمران خان نے جو کچھ کیا سب کے سامنے ہے،سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر دباؤ ڈال کر ہمارے خلاف کیسز بنوائے گئے۔

انکا کہنا تھا کہ بشیر میمن نے بتایا کہ کس طرح ان پر عمران خان دباؤ ڈالتے تھے،شہزاد اکبر آج کل نظر نہیں آتے،بیرون ملک فرار ہیں ہم پر برطانیہ میں 18ماہ بے بنیاد مقدمہ چلتا رہا۔ہم نے سامنا کیا اور سرخرو ہوئے،این سی اے میں حکومت پاکستان کے کہنے پر ہمارے خلاف کیس بنا۔شہزاد اکبر اس سلسلے میں لندن کے چکر کاٹتے رہے۔ سلیمان شہباز نے کہا کہ این سی اے نے مجھے اور شہباز شریف سے تحقیقات کیں،این سی اے نے کہا کہ سلیمان شہباز اور شہباز شریف کا کوئی ثبوت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں