ریکوڈک منصوبے کا 8 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ طے

کوئٹہ (ایم این پی) بلوچستان حکومت اور بیرک گولڈ کارپوریشن کے درمیان 8 ارب ڈالر کا ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا جس پر وفاق کے نمائندے نے بھی دستخط کردئیے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریکو ڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی طور پر طے پا گیا جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے جس کی مجموعی لاگت 8 ارب ڈالر ہے۔

بلوچستان حکومت کے مطابق معاہدہ پر دستخط کے بعد پاکستان پر بین القوامی عدالت کی جانب سے عائد 6.5 ارب ڈالر کا جرمانہ بھی غیر مؤثر ہو گیا، معاہدہ 16 دسمبر 2022 سے نافذ العمل ہوگا اور معاہدے کے تحت کمپنی کام کا فوری آغاز کرے گی۔

بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے اور بلوچستان حکومت کے نمائندے نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں