کبھی سیاست کا حصہ نہیں بنوں گا: جنرل (ر) فیض حمید

اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے کہا ہے کہ وہ کبھی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔

جنرل (ر) فیض حمید نے کہا کہ سیاست میں ان کی شمولیت کے حوالے سے باتیں بالکل غلط ہیں، دو سال کی پابندی کے بعد میں سیاست کا حصہ بنوں گا اور نہ ہی اس کے بعد بھی کبھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں فیض حمید نے اپنے آبائی گاؤں چکوال میں ایک عوامی اجتماع میں شرکت کی تھی۔

اجتماع میں ایک نامعلوم شخص نےعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جرنیل کی فوج کیلئے اور اپنے علاقے کیلئے خدمات پر ان کی تعریف بھی کی۔

ویڈیو میں ہی دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شخص نے ریٹائرڈ جرنیل کو سیاست میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ وہ ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں