اداکارہ ثنا کا خواتین کو امیر آدمی سے شادی کرنے کا مشورہ

لاہور: معروف اداکارہ ثنا نے خواتین کو امیر آدمی سے شادی کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مرد بھروسے کے قابل نہیں ہوتا اس لیے صرف امیر مردوں سے شادی کرو۔ثنا نے کہا کہ گجرانوالہ میں رونے سے بہتر ہے کہ پیرس میں رویا جائے۔یہاں واضح رہے کہ اداکارہ ثنا نے حال ہی میں شادی کے چودہ سال بعد شوہر سے علیحدگی اختیار کی۔

اداکارہ نے اپنے شوہر فخر جعفری سے 14 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ثنا فخر نے لکھا کہ دل ٹوٹ گیا، مگر بعض اوقات تعلق ختم کرنا اس لئے ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ مزید ٹوٹنے سے بچ سکیں اور آپ خود کو ٹوٹنے سے بچا سکیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ زندگی کے نشیب و فراز کے بعد میں نے اور فخر نے باعزت طریقے سے کئی سالوں پر محیط اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ثنا فخر نے لکھا کہ یہ دل توڑ دینے والا ہے، لیکن میرا کامل یقین ہے کہ خدا کے پاس ہمارے لئے اس سے بہتر ہوگا۔انہوں نے اپنے شوہر فخر جعفری کو زندگی کے اگلے سفر کے لئے بیسٹ آف لک بھی لکھا۔اداکارہ ثنا فخر جعفری کے ساتھ 13 دسمبر 2008 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، ان کے دو بیٹے عاضی امام اور ریان امام ہیں۔اداکارہ نے بعدازاں کہا کہ طلاق کے تجربے کے دوران سیکھا میں سٹیل مین نہیں ہوں،باقی زندگی کو بہترین دور بنانے کا انتخاب کیا ہے،اب لوگوں میں ہمت آ گئی ہے یہ اچھی روایت ہے جس کے ساتھ وہ محفوظ یا اچھا محسوس نہیں کرتے انہیں چھوڑ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اس موضوع پر کیا بولوں، مگر میں نے اپنی باقی زندگی کو بہترین دور بنانے کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اب لوگوں میں اتنی ہمت آ گئی ہے کہ وہ اپنی خوشی کیلئے قدم اٹھاتے ہیں، جس کے ساتھ وہ محفوظ یا اچھا محسوس نہیں کرتے اسے چھوڑ دیتے ہیں اور یہ ایک اچھی روایت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں