لاہور کی مشہور شاہراہ کو ٹریفک فری بنانے کا فیصلہ

لاہور : لاہور کی مشہور شاہراہ کو ٹریفک فری بنانے کا فیصلہ، ایم ایم عالم روڈ کو حسین چوک سے منی مارکیٹ تک پیدل چلنے والوں کیلئے مختص کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کی زیر صدارت حال ہی میں ایم ایم عالم روڈ ری ماڈلنگ منصوبے کی میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے ہارون سیفی، ڈائریکٹر ٹیپا وقار اسلم، مینجر پارکنگ کمپنی ریحان احمد، ریونیو آفیسر مختار احمد نے شرکت کی، میٹنگ میں ایم ایم عالم ری ماڈلنگ کے دوران متبادل ٹریفک پلان کا جائزہ لیا گیا۔

ایم ایم عالم روڈ سے منسلک 16 اسٹریٹ پر ٹریفک کیپسٹی کا جائزہ لیا گیا، اس موقعہ پر ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کا لبرٹی مارکیٹ ڈوپٹہ گلی سے ایم ایم عالم روڈ کو پروجیکٹ لوپ کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی، میٹنگ میں ایم ایم عالم روڈ پر پارکنگ فیس بڑھانے کی تجویز بھی سامنے آئی۔

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے حسین گول چکر اور منی مارکیٹ گول چکر کی جیو میٹری کو ریوو کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تاجران اور مارکیٹ اسٹاف ڈونگی گراونڈ پلازہ میں پارکنگ کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں حسین چوک سے منی مارکیٹ واک وے اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، سی ٹی او لاہور نے ایم ایم عالم ری ماڈلنگ سے پہلے گورومانگٹ روڈ پر پیچ ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں