مریم نواز کے پارٹی عہدے کے خلاف کیس میں ن لیگ نے جواب جمع کرادیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کی نائب صدارت کے خلاف کیس میں الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا۔

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے سیاسی عہدے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی تو ن لیگ نے اپنا جواب جمع کرادیا۔ ن لیگ نے مریم نواز کی نائب صدر تعیناتی کو اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کا ن لیگ کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں اور وہ ن لیگ کے کسی اقدام سے متاثرہ نہیں، ن لیگ کے کسی اقدام سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں