شریف خاندان سے باہر کے فرد کو وزیر اعلی پنجاب لگانے کے لیے تیار ہیں

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شریف خاندان باہر کے کسی فرد کو وزیر اعلی پنجاب لگانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پنجاب کی صورتحال میں آئینی پوزیشن بڑی واضح ہے۔آئین کے مطابق اگر گورنر سمجھے کہ وزیر اعلی کو اکثریت حاصل نہیں تو وہ اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے کہہ سکتا ہے۔

عمران خان کے ساتھ عوام ہوتی تو اسمبلیاں توڑنے کی نوبت نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عتماد کا ووٹ نہ لے سکے یا اجلاس نہ بلائے تو وہ عہدے پر نہیں رہے گا۔ہماری سمجھ کے مطابق اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے بعد پرویزالہی عہدے پر برقرار نہیں رہے۔گورنر کی صوابدید ہے وہ کس وقت وزیر اعلی کو ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا پرویز الہی کے نمبر پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیتے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ارکان غیر حاضر ہو سکتے ہیں۔عمران خان کے سنگ ہونے کے اعلان سے خائف نہیں تھے ہم نے الیکشن کی تیاری اور نواز شریف کی واپسی پر استقبال کی تیاریاں بھی شروع کر دی تھی۔عمران خان نے تماشہ لگایا ہوا ہے ہر پانچ سات دن بعد اسمبلی توڑنے کی نئی تاریخ دے دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں