اسلام آباد دھماکا، مشتبہ دہشتگرد کا خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے کا انکشاف

اسلام آباد: اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔مشتبہ دہشتگرد کا خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ دہشتگرد خیبرپختونخوا سے بس کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔مشتبہ دہشتگرد پہلے پیر ودھائی بس ٹرمینل پر دیکھا گیا۔مشتبہ دہشتگرد کی بس ٹرمینل پر کسی سے ملاقات کے کوئی ثبوت نہ مل سکے۔

مشتبہ دہشتگرد بارودی مواد اور خودکش جیکٹ کے ساتھ سفر کر رہا تھا،مشتبہ دہشتگرد جب پیر دھائی پہنچا تو اس نے موبائل فون کے ذریعے نمبر ملایا۔مشتبہ دہشتگرد کسی دوسرے شخص کے ساتھ رابطے میں تھا۔ قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین دھماکے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا مراسلہ جاری کیا۔

پولیس حکام نے آئی ٹین فور میں خودکش دھماکے کی تفتیش کے لیے 8 رکنی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔

ڈی آئی جی نے چیف کمشنر اسلام آباد سے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کر دی، جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی کریں گے۔جے آئی ٹی میں 3 ڈی ایس پی ارکان شامل ہوں گے،ایس پی انڈسٹریل ایریا، ایس ڈی پی او سبزی منڈی، تفتیشی آفیسر کے علاوہ حساس اداروں کے دو افسران بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہونگے،جے آئی ٹی دھماکے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں