ملک کے “ڈالرز ذخائر” تشویش ناک سطح پر آ گئے

لاہور : ملک کے “ڈالرز ذخائر” تشویش ناک سطح پر آ گئے، مرکزی بینک کے ذخائر24کروڑ54لاکھ ڈالرز کمی سے 5 ارب 57کروڑ 65لاکھ ڈالرز ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق 30دسمبرکو ختم ہونے والاے ہفتے پر ملک کے مجموعی ذخائر 28 کروڑ 17لاکھ ڈالرز کمی سے 11ارب42کروڑ55لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر24کروڑ54لاکھ ڈالرز کمی سے 5 ارب 57کروڑ 65لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر3کروڑ93لاکھ ڈالرز کمی سے 5ارب84کروڑ60لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
واضح رہے کہ ایک سال میں خزانہ “خالی” ہو گیا، سال 2022 کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 12 ارب ڈالرز سے زائد کمی ہوئی۔ وزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 49 کروڑ ڈالر سے زائد رہے، جب کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں مالی ذخائر 24 ارب 11 کروڑ ڈالر سے زائد تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر تقریباً 9 سال بعد پہلی مرتبہ 6 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں