وزیراعظم عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئےہیں، شہبازشریف

لاہور: صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، لیگی کارکنوں کو اپنے قائد سے ملنے سے روکا جارہاہے، وہ وقت دور نہیں جب ان سے ایک ایک ظلم کا بدلہ لیاجائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کارکنان کو ان کے لیڈر سے ملنے دو، کارکنان قائد کی محبت میں جیل کے باہر موجود ہیں تاہم عمران خان کا یہ ڈرامہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔
شہباز شریف نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ہمراہ ڈیڑھ گھنٹے تک نوازشریف سے ملاقات کی جس میں سیاسی، اقتصادی صورتحال اور آئندہ کی پارٹی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں