گنگارام ہسپتال کے ہاسٹل میں خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا ڈراپ سین

ْلاہور: گزشتہ ہفتے گنگارام ہسپتال کے ہاسٹل میں خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا ڈراپ سین ہو گیا۔4 جنوری کو لاہور کے گنگارام ہسپتال کے لیڈی ڈاکٹر ہاسٹل میں اوباش نوجوان کی جانب سے خاتون ڈاکٹر سے جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی تھی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ ملزم نے لیڈی ڈاکٹر کے شور مچانے پر گلا دبا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی تاہم خاتون ڈاکٹر بھاگ کر واش روم میں گھس گئی اور روشن دان کے راستے دوسرے کمرے میں جاکر خود کو بچانے میں کامیاب ہوئی۔

لاہور پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا تھا تاہم اب اس سارے معاملے کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔معاملے کی تفتیش کرنے والی کمیٹی کے روبرو لیڈی ڈاکٹر نے بیان میں کہا ہے وہ ہاسٹل روم میں آنے والے لڑکے کو اچھی طرح جانتی تھی۔خاتون ڈاکٹر نے انکوائری کمیٹی کے روبرو ایف آئی آر کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا۔خاتون کے اعتراف پر مقدمہ واپس لینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں