کام ہونے پر بزرگ خاتون کی اسٹنٹ کمشنر کو دلچسپ دعا

شکار پور :صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں سیلاب متاثرہ بزرگ خاتون نے اسسٹنٹ کمشنر کو کلرک بننے کی دعا دے ڈالی، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع شکار پور میں اسسٹنٹ کمشنر گڑھی یاسین سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے مختلف افراد کے مسائل حل کیے۔ایسے میں ایک بزرگ خاتون اپنا کام ہونے پر نہایت خوش ہوئیں اور اے سی کو دعائیں دینے لگیں۔
بزرگ خاتون نے کہا کہ اللہ تمہیں خوش رکھے، اور خدا کرے تم کلرک بن جاو۔ خاتون کی اس دعا پر اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے دفتر میں موجود دیگر افراد بھی ہنس پڑے۔ویڈیو میں بوڑھی خاتون کو اسٹنٹ کمشنر کو پیار دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اسٹنٹ کمشنر نے خاتون کو کہا میں آپ کی مدد کے لیے موجود ہوں۔
دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر لوگوں نے مختلف تبصرے کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں