بہت ہو گئی عیاشی، پٹرول 500 روپے اور بجلی کا یونٹ 100 روپے کا کیا جائے

لاہور : “بہت ہو گئی عیاشی، پٹرول 500 روپے اور بجلی کا یونٹ 100 روپے کا کیا جائے”۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے عوام پر مہنگائی کا “ایٹم بم” گرانے کی تجویز دے دی۔ روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق مخدوم سید احمد محمود کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت عیاشیاں کر لیں، پٹرول 500 روپے اور بجلی کا یونٹ 100 روپے کا کیا جائے، اب مسئلہ ہماری بقا کا ہے، ہم نے ملک بچانا ہے تو پھر قربانی سب کو دینا ہو گی۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ تجویز پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ پٹرول مہنگا ہو گا تو پٹرول کی ناصرف بچت ہو گی بلکہ ٹریفک بھی کنٹرول ہو گی، جبکہ بجلی کے
معاملے میں 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو چھوڑ کر باقی سب کیلئے فی یونٹ قیمت 100 روپے کر دی جائے، ان اقدامات سے توانائی کی بچت ہو گی اور گردشی قرضہ بھی رک جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں