اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 74 فیصد اضافہ کر دیا

اسلام آباد: اوگرا نے گیس 74 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2022 سے ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے سے متعلق سوائی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا۔سوئی ناردرن کے لیے گیس 74.42 فیصد جب کہ سوئی سدرن کے لیے 67.75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

اوگرا کے جاری کیے گئےاعلامیےکے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس پر 406 روپے 28 پیسےجبکہ سوئی سدرن کے لیے چار سو انہتر روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی۔سوئی ناردرن کے لیے گیس کی نئی قیمت 952 روپے 17 پیسے ، سوئی سدرن کے لیے نئی قیمت ایک ہزار ایک سو اکسٹھ روپے اکانوے پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی۔
حکومت نے 40 روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر از خود عمل درآمد ہو جائے گا۔

جبکہ عوام نے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔گیس مہنگی ہونے کی خبروں پر عوام پھٹ پڑے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ گیس آتی ہی نہیں تومہنگی کیوں کی جا رہی ہے۔مختلف شہروں میں سوئی گیس کابحران شدت اختیار کرگیا ، سوئی گیس کی بندش کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں جلانے پر مجبورہیں۔سارا سارادن اوربالخصوص کھانا پکانے کے اوقات میں سوئی گیس کی بندش کے باعث شہری ذلیل وخوار ہورہے ہیں گیس کی بندش کے باعث لوگ مہنگے داموں لکڑیاں جلا کر پھر پتھر کے دور میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ ایل پی جی گیس جسکی قیمت آسمانوں سے باتیں کررہی ہے وہ بھی مڈل کلاس طبقہ کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں