پاکستانی ریفائنریز نے روسی خام تیل سے پٹرولیم مصنوعات کی پیدوار ممکن قرار دی

اسلام آباد : روس سے تیل کی خریداری کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔روس اور پاکستان کے درمیان اسلام آباد میں 18 سے 20 جنوری اجلاس ہوگا۔اعلیٰ سطح کا وفد روسی وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان پہنچے گا۔وفد میں توانائی، ریلوے،کمیونیکیشن،صنعت و تجارت کے افسران اور ماہرین شامل ہوں گے۔روس سے 30 فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات خریدی جائیں گی۔
روس سے سستی توانائی ملنے کی صورت میں سالانہ 2 ارب ڈالرز زرمبادلہ بچت ہوگی۔پاکستانی ریفائنریز نے روسی خام تیل سے پٹرولیم مصنوعات کی پیدوار بھی ممکن قرار دی۔اجلاس کے دوران ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔قبل ازیں بتایا گیاکہ سستے تیل کی خریداری کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
روس خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس سے بھی زیادہ ڈسکاؤنٹ دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں