وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا آج اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ سمری آج شام گورنر کو ارسال کر دوں گا۔آج کابینہ کا آخری اجلاس تھا،تمام شرکاء کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزراء اور افسران نے صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور تعاون کیا۔
قبل ازیں ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان سے میٹنگ میں کچھ لوگوں نے کے پی اسمبلی تحلیل پر مزید وقت لینے کی بات کی۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین کے درمیان اختلاف نہیں ہے، پنجاب اسمبلی کیونکہ تحلیل ہو چکی ہے تو اس وجہ سے بعض اراکین چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہو جائے تو اس کے بعد ہم کے پی اسمبلی توڑ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں