کراچی مئیر کا انتخاب، کوئی بھی پارٹی گولڈن نمبر حاصل نہ کر سکی

کراچی: الیکشن کمیشن نے کراچی میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات کے ایک روز بعد تمام 235 یونین کونسلز کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی 93 نشستوں کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر ہے۔کراچی کے مئیر کے انتخاب کے لیے کوئی بھی پارٹی گولڈن نمبر حاصل نہ کر سکی۔دو جماعتیں مل کر لوکل گورنمنٹ بنا سکیں گی۔
پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں تاہم سادہ اکثریت کے ہدف تک نہ پہنچ سکی۔میئر کی کرسی حاصل کرنے کے لیے تین بڑی جماعتوں میں سے دو کو ایک دوسرے سے اتحاد کرنا ہوگا۔پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے جماعت اسلامی سے باضابطہ رابطے کا اعلان کر دیا ہے۔سعد غنی نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ جماعت اسلامی پہلی جماعت ہو گی جس سے حکومت سازی پر بات کریں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے بھی کہا ہے حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق 235 یونین کونسلز میں سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 93 نشستوں پر کامیاب ہوکر پہلے نمبر پر ہے جبکہ جماعت اسلامی نے 235 میں سے 86 نشستوں میں کامیابی حاصل کرکے دوسرا نمبر حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں