امریکا کا قومی دن، واشنگٹن میں طیاروں کے کرتب، ٹینکوں کی نمائش

واشنگٹن : امریکا کے قومی دن پر پہلی بار فوجی پریڈ ہوئی، واشنگٹن میں طیاروں نے کرتب دکھائے، آتش بازی سے آسمان جگمگا اٹھا، امریکی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کا مستقبل روشن ہے۔امریکا کے 243 ویں قومی دن پر واشنگٹن ڈی سی میں شاندار تقریب ہوئی، فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا، ٹینکوں کی نمائش ہوئی، طیاروں کا مارچ پاسٹ بھی جاری رہا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکا دنیا کا طاقتور ترین ملک ہے، ہمارا مستقبل روشن رہے گا۔ قومی دن کے حوالے سے واشنگٹن ڈی سی میں شاندار آتشبازی ہوئی، آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ٹرمپ بے بی غبارہ بھی فضا میں بلند کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں