زرمبادلہ ذخائر گرنے کے سلسلہ کو بریک لگ گئی

لاہور: زرمبادلہ ذخائر گرنے کے سلسلہ کو بریک لگ گئی، 25 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے سرکاری زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 4 ارب ڈالرز کی سطح سے زائد ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر258 ملین ڈالر اضافہ کے بعد 10.44 ارب ڈالر ہو گئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 13 جنوری 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.60 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.84 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
یوں گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں 258 ملین ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ اس سے قبل 12 جنوری کو بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی اور اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.34 ارب ڈالرز رہ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں