روبینہ افضل خان ڈی جی پی آر پنجاب تعینات

لاہور (نمائندہ خصوصی )حکومت پنجاب کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل پنجاب کی اے ڈی جی پی آر روبینہ افضل خان کو ڈی جی پی آر کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے وہ اس سے پہلے بھی ڈی جی پی آر تعینات رہ چکی ہیں اور ایک انتہائی محنتی اور باصلاحیت آفیسر کے طور پر جانی جاتی ہیں.

دنیا انٹر نیشنل کی انتظامیہ نے ڈی جی پی آر روبینا افضل خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں ڈی جی پی آر کے ادارے اور میڈیا کے نمائندوں اور ابلاغ عامہ کے اداروں کے مابین مثالی تعلقات قائم رہیں گے اور حکومت پنجاب کے موقف کو موثر طور پر ابلاغ عامہ میں اجاگر کیا جا سکے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں