ترکیہ 10 گھنٹے بعد ایک بار پھر شدید زلزلے سے لرز اٹھا

انقرہ: ترکیہ ایک بار شدید زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی 7.6 شدت کا زلزلہ 1 بج کر 24 منٹ پر آیا۔زلزلے مرکز صوبے کرامن ماس کا ضلع البستان تھا۔دوبارہ زلزلہ آنے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ دس گھنٹے قبل ہ ترکی اور شام میں 7.8شدت کا زلزلہ آیا تھا جس نے تباہی مچا دی تھی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں نے بتایا کہ ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقوں میں پیر کی صبح کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.8ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز صوبہ کہرامان مراش کے ضلع پزارجک میں 7کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ترکی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے بعد آدھے گھنٹے تک آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے اور کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
ترک صدر طیب ادگان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 912 ہو گئی۔زلزلے سے 2 ہزار سے زائد عمارتیں متاثر ہوئیں، ترکیہ میں زلزلے سے 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں