ایلون مسک کا ٹوئٹر کے پرانے بلیو ٹک جلد ختم کرنے کا اعلان

کیلی فورنیا :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ایک بار پھر سے پلیٹ فارم پر پہلے سے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے بلیو ٹکس کو جلد ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے پرانے بلیو ٹکس کو ختم کرنے کا اعلان ایک صارف کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پرانے بلیو ٹکس فراڈ ہیں اور انہیں جلد ختم کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی کمائی بڑھانے کے لیے دسمبر 2022 میں پیسوں کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کی سروس ٹوئٹر بلیو متعارف کرائی تھی جس کے تحت صارفین ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک حاصل کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے نومبر 2022 میں عندیہ دیا تھا کہ پلیٹ فارم پر پہلے سے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے بلیو ٹکس چند ماہ میں ختم کردیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں