آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بجلی کی قیمتوں میں تین روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے، پالیسی ریٹ میں اضافے سمیت چار پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے مزید شرائط عائد کرنے اور معاہدہ نہ ہونے پر غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہے تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے رواں ہفتے اسٹاف کی سطح کا معاہدہ طے پا جائے گا۔
ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی عمل کرتے ہوئے جاری کردہ منی بجٹ کے تحت 177 ارب روپے مالیت کے اضافی ٹیکسز سے متعلق وضاحتی سرکلر بھی جاری کردیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے اسٹاف سطح کے معاہدے سے پہلے بجلی کی قیمتوں میں تین روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے، سرچارج چار ماہ کے بجائے مستقل بنیادوں پر کرنے اور پالیسی ریٹ میں اضافے سمیت چار پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں